پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت مقرر ہونے سے پہلے ہی سپلائی بند

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت مقرر ہونے سے پہلے ہی سپلائی بند
کیپشن: Petroleum products
سورس: web desk

ویب ڈیسک: آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے کل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ ناپ تول میں کمی کے خلاف کل سے سپلائی بند رہے گی، پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان،راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں معطل رہے گی،ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی۔

ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا، پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا،میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے،مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔