پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد گرفتار

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد گرفتار
سیالکوٹ: پولیس نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود مسیحی کمیونٹی کے گراؤنڈ میں انتظامات کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان آج ضرور سیالکوٹ آئیں گے۔ پرامن جلسہ ہمارا حق ہے۔ جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ کا موقف ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے۔ وہ اپنی جگہ پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے رہے۔ مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ ہم اپنے چرچ کے سامنے کسی کو زبردستی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے درخواست دی تھی کہ ہمارے گراؤنڈ میں ہم مذہبی رسومات کی ادائیگی کرتے ہیں۔ یہاں نہ تو کبھی سیاسی جلسہ ہوا اور نہ آئندہ ہم اس کی اجازت کسی کو دیں گے۔ اس لئے ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے کو روک دیا ہے۔ خیال رہے کہ مسیحی برادری نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔ اس پر عدالت عظمیٰ نے حکم دیا تھا کہ پی ٹی آئی کو گراؤنڈ میں جلسے سے روکا جائے۔ عدالت کے حکم پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مسیحی برادری کے گرائونڈ میں جلسے کا سامان ہٹانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آئی تو تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دی جائے۔ اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے امن و امان کا خطرہ ہے۔ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے۔ مسیحی کمیونٹی کی اجازت اور رضامندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ https://twitter.com/PTIofficial/status/1525297482170867712?s=20&t=80xN1Msy3HKgHIm0NUTz_A

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔