ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی کی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد

ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی کی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد
کراچی : ریٹرننگ آفیسر نے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کی امیدوار سیدہ بانو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر عبدالرزاق نے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی امیدوار سیدہ بانو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں ۔ ریٹرننگ آفیسر(آر او) کے مطابق تجویز اور تائید کنندہ کے دستخط جعلی تھے، سیدہ بانو کے تجویز اور تائید کنندہ پیش بھی نہیں ہوئے۔ جس کے باعث ریٹرننگ افسر عبدالرزاق نے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ۔دوسری جانب ایم کیوایم کے تمام 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ آر او کی جانب سے دو آزاد امیدوار ندیم ساجد اور فاروق ستار کا حمایت یافتہ امیدوار نذر عباس کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردئیے گئے ہیں ،جبکہ مختلف جماعتوں کے 39 امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔ واضح رہے کہ این اے 240 کورنگی کی نشست متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اقبال محمد علی خان کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔