پنجاب پولیس کا احسن اقدام، کچہ کی عوام کیلئے سکول اور ڈسپنسری قائم کردی

پنجاب پولیس کا احسن اقدام، کچہ کی عوام کیلئے سکول اور ڈسپنسری قائم کردی
لاہور: ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سکول میں پنجاب پولیس کے جوان بطور استادخدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈسپنری میں پنجاب پولیس کا تربیت یافتہ میڈیکل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کچہ کے علاقوں میں پولیس ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ کچہ آپریشن کے 35 روز کے دوران کچہ کا اکثریتی علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروایا جا چکا ہے، رحیم یار خان پولیس کے آپریشن میں تین ڈاکو ہلاک، اٹھائیس گرفتار اور پانچ سرنڈر ہوئے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد ہوا ۔ آر پی او بہاولپور رائے بابر کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے کچہ کریمنلز سے کلئیر کروائے گئے علاقہ کٹانی چک چراغ شاہ میں سکول اور ڈسپنسری قائم کر دی ۔ کچہ کے رہائشیوں کیلئے پولیس نے سکول اور ڈسپنسری اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سکول میں پنجاب پولیس کے جوان بطور استادخدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈسپنری میں پنجاب پولیس کا تربیت یافتہ میڈیکل عملہ تعینات کیا گیا ہے، پنجاب پولیس کی جانب سے سکول اور ڈسپنسری کے قیام پر کچہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کچہ کی عوام نے پولیس سکول میں کافی تعداد میں بچے حصول تعلیم کے داخل کروا دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچہ پولیس سکول میں آنے والے بچوں کو کتابیں و دیگر ضروریات و تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہے، ڈسپنسری میں مختلف امراض، ایمرجنسی ادویات اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ کچہ کے عوام نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور پنجاب پولیس کی مقامی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔