ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں ہنگامی فرضی مشقیں شروع ہوگئیں،سینٹرل جیل اڈیالہ میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ فرضی مشق میں رینجرز، ایلیٹ کمانڈوز، پولیس سمیت دیگر ادارے شریک تھے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکار اڈیالہ جیل میں فرضی حملے کو ناکام بنانے کا عملی مظاہرہ کریں گے، فرضی مشقیں سیکورٹی وجوہات کے باعث جیل میں تین دن کیلئے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔