ٹی ٹوئنٹی ویمنزرینکنگ ، پاکستانی کھلاڑیوں کی تنز لی

ٹی ٹوئنٹی ویمنزرینکنگ ، پاکستانی کھلاڑیوں کی تنز لی
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان:   آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ویمنز رینکنگ جاری کر دی ہے۔

بیٹنگ رینکنگ:

بیٹنگ رینکنگ میں  آسٹریلیا کی بیتھ مونی  بدستور پہلے نمبر پر موجود، آسٹریلیا  کی تھالیہ مک گرا،ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیو کی دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔  

خیال رہے کہ ٹاپ ٹین بیٹرز میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ:

انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹائن کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ بھارت کی دیپتی شرما کی دوسری اور پاکستان کی سعدیہ اقبال کی تیسری پوزیشن ہے۔ البتہ انگلینڈ کی سارہ گلین دو درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔ 

پاکستان کی نشرہ سندھو ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔ 

ٹی ٹوئنٹی ویمنز آل راؤنڈ رز رینکنگ

ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلی پوزیشن پر براجمان ، نیوزی لینڈ کی امیلا کر،آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کی دوسری اور تیسری پوزیشن ہے۔ 

جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی ایک درجہ تنزلی،چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔