پنجاب کے شہر سے 48گھنٹوں میں 13سالہ لڑکی اور5 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغواء

پنجاب کے شہر سے 48گھنٹوں میں 13سالہ لڑکی اور5 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغواء
میاں چنوں ( پبلک نیوز) پنجاب میں چھوٹے بچوں کے اغواء کے واقعات بڑھنے لگے۔ 48 گھنٹوں کے دوران 13 سالہ لڑکی اور 5 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغواء ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں چھوٹے بچوں کے اغواء کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ ورثا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 5 سالہ بچے کی نعش کھیتوں سے ملی جبکہ سکول سے چھٹی کے بعد مبینہ اغوا ہونے والی 13 سالہ امن بھی نہ مل سکی۔ گزشتہ روز سکول سے چھٹی کے بعد 13 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء ہوئی۔ ورثا کے مطابق سکول سے چھٹی کے بعد نامعلوم افراد نے بچی کو اغواء کیا ۔ 13 سالہ امن خان نوویں کلاس کی طالبہ ہے۔ ورثا  نے کارروائی کیلئے تھانہ سٹی میں درخواست دے دی۔ زرئع کے مطابق بچوں کے مبینہ اغواء کے واقعات بڑھنے سے شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔