ڈاکڑز کا عمران خان کا طبی معائنہ، زخموں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

ڈاکڑز کا عمران خان کا طبی معائنہ، زخموں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
لاہور: سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم کو نئی پٹی کردی گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے ہیں، ان کی دائیں ٹانگ کی ران پر دو جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھیں گے۔ عمران خان کے زخم بدستور گہرے ہیں، زخم ابھی ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم زخمی ہوئے تھے۔اس افسوسناک واقعے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔