پبلک نیوز: پی آئی اے نے کابل کے لئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔ کابل آپریشن اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔ پی آئی اے نے افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کابل آپریشن اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔ پی آئی اے نے افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا۔ پی آئی اے نے اقوام متحدہ، عالمی بینک، آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی ادارون اور عالمی میڈیا کے اداروں کے صحافیوں کا انخلا کیا۔ پی آئی اے نے طالبان کے ٹیک اوور کے بعد بھی خصوصی آپریشن کیا۔ پی آئی اے کے کپتان اور عملے نے جان خطرے میں ڈال کر بھی افغانستان سے انخلا کیا۔ پی آئی اے مشکل حالات کے باوجود واحد بین الاقوامی ایرلاین تھی جس نے کابل کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا۔