لاہور ( پبلک نیوز) ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کوکرکٹ میچوں کے دوران سڑکیں بند کرنے سے روک دیا۔ سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو یقین دلایا کہ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان دیا جائے گا۔ ڈومسٹک کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک بلاک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ ہوم سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کو یقین دلایا کہ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان دیا جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہوٹل سے ٹیموں کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے سگنل فری راستہ اختیار کریں اور اس دوران راستے بند نہیں ہونے چاہیے۔ سی ٹی او نےعدالت کو بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہدایت تھی کہ زیرو ٹریفک دیں۔۔ پولیس پالیسی مینکنگ نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے3 سالوں میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے بہت کاوشیں کی ہیں۔ اسموگ ہر سال تباہی پھیر دیتی ہے۔۔ ہم شہرکی فضا کے ساتھ ایسے نہیں کھیل سکتے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بڑے ایونٹ کراتا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے پاس ہوٹل میں ٹیموں کو ٹھہرائیں۔۔ آپ نے قذافی اسٹیڈیم میں لوگوں کے کاروبار بند کرا دیے۔ مستقبل میں غیرملکی ٹیمیں جب آئیں گی تو کیا ہوگا۔ لاہورہائی کورٹ نے ہوم سیکریٹری پنجاب کو کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند کرنے سے روک دیا ہے۔