ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس آج منعقد ہوا تھا، اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں 16 اکتوبر کو پولنگ کروائی جائے گی جبکہ رینجرز، پاک فوج اور اور ایف سی کے اہلکار انتخابات کے لئے سیکیورٹی سرانجام دیں گے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کیلئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔