ویب ڈیسک:پاکستان، ایران اورآسٹریا کے بعد اب جرمنی نے بھی افغان مہاجرین کوملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظرجرمنی نے بھی افغاںیوں کو واپس وطن بھیجنے کا منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان خطے میں دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے کا مرکز بن چکا ہے، افغان باشندوں کی اکثریت اسمگلنگ اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔
افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظر جرمن حکام نے انتباہ جاری کر دیا۔ نینسی فیسر نے کہا کہ مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث افغان مہاجرین کی واپسی رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانیوں کی غیر قانونی سرگرمیاں ملکی سالمیت کے لیے خطرہ بن رہی ہیں، جرمن حکومت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 28 مجرموں کو واپس بھیج دیا۔