ویب ڈیسک: صنم جاوید کی بہن اور بہنوئی کی سم فرنچائز سیل کیے جانے کے اقدام کیخلاف درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء فلک جاوید کےخاوند شکیل کی فرنچائز سیل کرنےکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
میاں شکیل کےوکیل نے دلائل دیے۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی دباؤ پر چھاپہ مارا اور فرنچائز سیل کردی۔ فلک جاوید کےخاوند کا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے کی جانب سے فرنچائز سیل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔