(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کااجلاس ہو رہا ہے۔اس سلسلے میں چینی وزیراعظم پاکستان پہنچے ہیں ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم ہاؤس میں چینی وزیراعظم لی چیانگ کا پرتپاک استقبال کیا ۔
چینی وزیراعظم نے بڑی گرم جوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اس دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی جب کہ راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک لاہور اور پشاور سے آنے والے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسکول اور کاروبار بند ہیں، اور پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات ہے۔