میٹ گالا میں کم کارڈیشین کی انوکھے لباس میں انٹری

میٹ گالا میں کم کارڈیشین کی انوکھے لباس میں انٹری

نیو یارک(پبلک نیوز)‌ میٹ گالا 2021 میں معروف ریئلٹی شو سٹار کم کارڈیشین کی انوکھے لباس میں انٹری نے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ کم کاردیشین نے میٹ گالا 2021 کے ریڈ کارپٹ پر مکمل خفیہ بیلنسیاگا ہاؤٹ کوچر آوٹ فٹ میں انٹری دی۔

شو میں کم کارڈیشین کا چہرہ، منہ، آنکھیں اور سر بھی ڈھکا ہوا تھا اور صرف ایک لمبی سیاہ پونی ٹیل دکھائی دے رہی ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے انہیں کے طور پر پہچانا، سوشل میڈیا پر بھی کم کارڈیشین کے اس ڈریسنگ سٹائل پر کافی لے دے ہوئی اور لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

کم کا لباس فوری طور پر سوشل میڈیا کے تبصروں کی زینت بن گیا ہے، اسے 2021 کے شاندار فیشن لمحات میں سے ایک کا خطاب دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشین نے یہ نئی لُک اپنے سابق شوہر کینی ویسٹ کی تازہ ترین البم ڈونڈا سے متاثر ہو کر اختیار کی۔

معروف بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور نے بھی اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اس معاملے پر تبصرہ کیا.

دوسری جانب اس معاملے پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے کئی سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اٹھایا کہ کم کارڈیشین کا ایسا لباس پہننا فیشن کہلاتا ہے مگر جب مسلم خواتین حجاب پہنتی ہیں تو انہیں رجعت پسند قرار دیا جاتا ہے. کئی صارفین نے کم کے نئے فیشن کو حجاب سے مشابہت بھی دی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔