’پریس گیلری پی آر اے کی مشاورت سے بند کی گئی‘

’پریس گیلری پی آر اے کی مشاورت سے بند کی گئی‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی اسمبلی کی پریس گیلری کی تالہ بندی پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوا، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سے مل کر کیا تھا۔ مجھے کچھ صحافیوں نے بتایا تھا کہ یہاں ہلڑ بازی ہو گی۔ نہیں چاہتا تھا کہ وہاں ہلڑ بازی ہو اور میڈیا کے دوست آپس میں لڑ پڑیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ہاؤس کی نمائندہ تنظیم ہے، اسے روایت کا خیال کرنا چاہیے۔ کسی بھی صورت میں کسی کو بھی بد تہذیبی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں صدر مملکت نے بلائے گئے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی کی پریس گیلری کو تالے لگا دیئے گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔