اسلام آباد (ویب ڈیسک) روسی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، ٹیلیفونک رابطہ میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت، افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ اس دوران انھوں نے وزیر اعظم سے افغانستان کی تازہ صورتھال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے علاقائی سلامتی اور خوشحالی کو افغانستان میں امن اور استحکام سے جوڑا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے قریبی روابط اور مشاورت اہمیت کی حامل ہے۔ ٹیلی فونک رابطہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ولادی میر پوتن نے وزیر اعظم عمران خان دورہ روس کے لیے دعوت دی۔