کراچی میں 8 سالہ بچہ اسلحہ کے زور پر اغوا

کراچی میں 8 سالہ بچہ اسلحہ کے زور پر اغوا
کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں ایک 7 سالہ بچے کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بچے کی بازیابی اور ملزموں کی تلاش کیلئے سرتوڑ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی بچے کا نام عبداللہ ہے جو اپنے گھر کے باہر موجود تھا۔ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور اسلحے کے زور پر اسے اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق بچے کی بازیابی کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بچے کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں کوئی ذاتی رنجش سامنے نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب بچے کے اغوا کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے کو فوری بازیاب کراکے ملزموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔