دبئی: آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابرا عظم دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔جس کے بعد بابراعظم بیٹرز میں دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کی بلے بازوں میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آئی سی سی کی نئی بالنگ رینکنگ میں پاکستانی پیسر حارث روف 9 درجے ترقی سے 25ویں اور محمد نواز 7 درجے بہتری سے 34ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بابراعظم پہلی سے دوسری پوزیشن پر آ گئے تھے اور محمد رضوان نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہزار سے زائد دنوں تک نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر رہ چکے ہیں۔