مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ 12گھنٹوں تک جا پہنچی

مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ 12گھنٹوں تک جا پہنچی
گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود پورے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک جا پہنچا۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، پانی سے چھ ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 5 سو میگا واٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس 5 سو 40 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 147 میگاواٹ ہے۔ بگاس پاور پلانٹس سے 32 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ جوہری ایندھن دو ہزار چار سو 78 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے دوسری طرف ملک کے مختلف علاقوں میں ہر 1 گھنٹے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔