پی ٹی آئی کے اجرت یافتہ غیر قانونی افغانیوں کا اعتراف جرم

پی ٹی آئی کے اجرت یافتہ غیر قانونی افغانیوں کا اعتراف جرم
کیپشن: پی ٹی آئی کے اجرت یافتہ غیر قانونی افغانیوں کا اعتراف جرم

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کو پیسے دے کر احتجاج میں شرانگیزی کے لئے لایا گیا۔

گرفتار شدہ غیر قانونی افغان بیت اللہ شرپسند کا کہنا تھا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے ہمارے لوگ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے تھے۔

ابرار الحق شرپسندنے کہا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے،علی امین گنڈا پور دو تین ہزار کی لالچ دیکر لایا اور فائرنگ کروائی،ہماری فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے،میری ڈیوٹی ایک گاڑی کیساتھ تھی جس میں اسلحہ پہنچایا جارہا تھا۔

امان خان شرپسند کا کہنا ہے کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندھار سے ہے،میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن فائرنگ کررہے تھے۔

پرویزخان شرپسند نے کہا کہ ہمیں دو ہزار روپے دے کر یہاں باندھ دیا اور خود بھاگ گئے،یا اللہ ہمارے پردے رکھ، میں غریب اور عاجز ہوں۔

فضل حق  شرپسند نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندوز سے ہے، میری ڈیوٹی ایک گاڑی کے ساتھ تھی،درحقیقت اس میں پی ٹی آئی کے کارکن اسلحہ لیکر جا رہے تھے،اس گاڑی سے 25 سے 30 کلاشنکوفیں لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔

Watch Live Public News