لاہور: پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی ہے، بلدیاتی بل کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پچیس ضلع کونسل اور گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوں گی ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ مئیر ہوگا ، عوام براہ راست ووٹ سے مئیر کا انتخاب کرے گی۔ تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا، پی ایچ ایز میٹرو پولٹین کے میئر کےماتحت ہوں گی۔ دیہاتوں اور شہروں میں یونین کونسل بنیں گی،تحصیل کونسل اور ٹاونز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردیے گئے، پنجاب کے ہر گاؤں میں ایک ویلج پنچائت کونسل ہوگی ، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ ہوگی۔