ڈاکٹر یاسمین راشد کی علاج کیلئے درخواست منظور

ڈاکٹر یاسمین راشد کی علاج کیلئے درخواست منظور
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما اور سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کے لئے درخواست منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔ یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے جیل حکام کو ان کے سروسز ہسپتال سے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو ہسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں۔ خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔