نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی مستونگ دھماکے کی شدید مذمت

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی مستونگ دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے مستونگ دھماکے میں جمیعت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ نگران وزیر اعظم نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کے رہنما پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ نگران وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے. پولیس کے مطابق دھماکہ چوٹو کے علاقے میں ہوا ہے،جائے وقوعہ مستونگ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ حافظ حمد اللہ ساتھیوں کے ہمراہ منگوچر جارہے تھے. ریسکیو کے مطابق پولی کوئٹہ دھماکے میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی حافظ حمد اللہ کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔