امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون

امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون
اسلام آباد ( پبلک نیوز) امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون ٗ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف اور آنیوالے وقت میں پاکستان کی ضرورت پر تبادلہ خیالتفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ٗ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے آرمی چیف کو افغان امن عمل میں امریکہ کی طرف سے تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور آنیوالے وقت میں امن عمل کیلئے پاکستان کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کی کاوشوں پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ٗ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان کے امن عمل کی حمایت کرے گا ۔

Watch Live Public News