اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقت ور کو قانون کے نیچے لانے تک قوم اوپر نہیں جاسکتی،قانون کی بالادستی قائم ہونے تک معاشرہ اوپر نہیں آسکتا،منی لانڈرنگ کر کے ملکی رقوم بیرون ملک منتقل کی جاتی ہیں،جس قوم میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکالرشپ پنجاب کے بعد اب وفاق اور خیبر پختونخوا میں آگئی،کوشش ہے یہ پروگرام ملک بھر میں شروع ہو،نبی پاک ﷺ کی سیرت پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہے،مساجدسےباہراپنی زندگیاں ری ماڈل کرناہماری سب سےبڑی کاوش ہوگی،ہمارے نبی پاک ﷺ جیسا کوئی پیدا ہوا اور نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کررہی ہے،نیک راہ پر چلنے والوں کو نعمتیں عطا کی جاتی ہیں،جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تب تک ترقی نہیں ہو سکتی،وفاقی حکومت ہرسال5.5ارب روپے70ہزاراسکالرشپ پرخرچ کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 5 سال میں وفاق اس پروگرام میں 28 ارب خرچ کرے گا،قرآن پاک ہمارےلیے گائیڈ لائن ہے،ساڑھے تین لاکھ اسکالرشپس دی جائیں گی،احساس پروگرام کے تحت لوگوں کی مدد کررہےہیں،تعلیم کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جا سکتی ۔پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پنجاب نے یہ اسکالرشپ شروع کی ،