ویب ڈیسک: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے بابر اعظم نے ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔
اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ محمد رضوان روزہ کی حالت میں کھیلے، وکٹ کیپنگ کی اور بلے بازی بھی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ان کا کھیل غیر معمولی تھا۔ ہم اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تیسرا ٹی 20 میچ سنچورین میں کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ سے پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر میچ جیت لیا تھا۔ بابر اعظم نے 122 رنز اور محمد رضوان نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔