تنخواہوں میں اضافہ، پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آ گئی

تنخواہوں میں اضافہ، پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آ گئی

لاہور (پبلک نیوز) وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا معاملہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری کی سربراہی میں ہونے والی سب کمیٹی کا اجلاس ختم۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر تین تجاویز بھیجیں گی۔ سب کمیٹی نے ملازمیں کو تین ماہ کی تنخواہ 10 فیصد اضافہ کے ساتھ دینے کی تجویز دی۔ دو ماہ کے لیے 15 فیصد اضافہ کے ساتھ تنخواہ دینے کی تجویز دی گئی جبکہ رمضان پیکج کے تحت ایک مہینہ کی تنخواہ 25 فیصد اضافہ کے ساتھ دینے کی بھی تجویز سامنے آئی۔

ایپکا پنجاب اور ملازمین اتحاد تنظیموں نے مارچ سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی ڈیمانڈ کی۔ سب کمیٹی میں بتایا گیا کہ مارچ سے جون تک کی تنخواہ پچیس فیصد اضافہ کے ساتھ دی جائے گی۔ سب کمیٹی نے سفارشات وزراتی کمیٹی کو ارسال کردیں۔

خیال رہے کہ اجلاس میں ملازمین اتحاد تنظیموں اور ایپکا کے قائدین بھی شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب اور سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔