احتجاج فی الفور ختم کیے جائیں، سعد رضوی

احتجاج فی الفور ختم کیے جائیں، سعد رضوی
لاہور (پبلک نیوز) سربراہ کالعدم تحریک لبیک سعد رضوی نے ملک بھر میں جاری احتجاج اور مظاہرے فوری ختم کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر ایک خط شیئر کیا ہے. جس میں حافظ سعد رضوی نے شوریٰ ممبران کے نام پیغام جاری کیا ہے جس پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ خط کے متن کے مطابق ملکی مفاد کی خاطر کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھائیں۔ احتجاج فی الفور ختم کیے جائیں۔ حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ تمام کارکنان پرامن طور پر گھروں کو چلے جائیں۔ مرکز رحمت اللعالمین کے باہر بھی احتجاج ختم کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔