عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے گھر کے باہر احتجاج پر ردعمل میں کہا کہ میرا اور میرے بچوں کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے حامد میر کے ٹوئٹ کے جواب میں واضح کیا کہ میرے بچوں کا بھی پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میرے بچے عام شہری ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی موجود نہیں۔
You are right but there are ladies in the family of @NawazSharifMNS who have nothing to do with politics but they face abuses everyday, at least you should condemn harassment of women. Secondly your brother @ZacGoldsmith is interfering in Pakistani politics he should stay away. https://t.co/4aDM685XAu
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) April 15, 2022
جمائما نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی بات کی وضاحت میں یہ بھی کہا کہ انتہائی احترام کے ساتھ، میں اپنے سابق شوہر یا اپنے بھائی کے سیاسی اعمال یا بیانات کی ذمہ دار نہیں ہوں۔
اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے گھر کے باہر مظاہرے کرنے پر پاکستانیوں کی جانب سے اظہارِ تشویش کرنے پر کہا کہ بہت سے پاکستانی اچھے بھی ہیں۔جمائما نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کے گھر مظاہروں کا اعلان کیا گیا جس میں بچوں کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے، انھیں سوشل میڈیا پر یہود دشمنی کا سامنا ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں 90 کی دہائی کے لاہور میں ہوں۔ جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں پرانا پاکستا ن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔