ایران کے حق میں شجاعت حسین کا اہم موقف

ایران کے حق میں شجاعت حسین کا اہم موقف
کیپشن: Chaudhry Shujaat Hussain
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کی حمایت، ایران نے جوابی کارروائی کرنے کے لیے صلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ہے،پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
امریکی پریس اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، ایران کی جوابی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہار گیا ہے،میں ایران کے اپنے دفاع کے حق میں جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہوں۔
ایران نے اسرائیل کے ظلم کی مخالفت کی ہے، اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے،2005 میں صدر جارج بش کے دورہ پاکستان میں سرکاری ضیافت میں مجھے مدعو کیا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا،میں ایسے شخص سے ملنا نہیں چاہتا تھا جو مسلم دنیا میں اتنی اموات کا ذمہ دار تھا،پاکستان اور دیگر ممالک کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Watch Live Public News