افغانستان میں عبوری حکومت ، طالبان کا عام معافی کا اعلان

افغانستان میں عبوری حکومت ، طالبان کا عام معافی کا اعلان
کابل ( ویب ڈیسک ) طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد افغان حکومت کے کس بل نکل گئے، اشرف غنی اقتدار چھوڑنے پر رضا مند ہوگئے، عبوری حکومت قائم ہو گی اور اقتدار پرامن طریقے سے منتقل ہو گا جبکہ طالبان نے کابل پر حملہ نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان آج افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہو گئے، انہوں نے دنیا بھر کے میڈیا اور امریکی انٹیلی جنس رپورٹوں کو بھی غلط ثابت کردیا اور حیران کن طور پر طوفانی تیزی سے کابل پہنچ گئے، اس موقع پر طالبان نے کسی قسم کی جنگ کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ افغان حکومت کو بات چیت کا پیغام بھیجا جس کے بعد یہ طے پا گیا ہے کہ افغان میں پرامن اقتدار کی منتقلی کیلئے عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔ افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اشرف غنی حکومت اقتدار سے دستبردار ہونے پر تیار ہو گئی ہے، عبوری حکومت کو پرامن ماحول میں اقتدار منتقل کر دیا جائے گا، صدارتی محل میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور معاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ مذاکرات کے مکمل ہونے پر طالبان کے سربراہ نئی عبوری حکومت کی منظوری دیں گے، طالبان نے کابل میں داخل ہوتے ہی عام معافی کا اعلان کر دیا اور تمام افغان سکیورٹی فورسز کو گھر جانے کی اجازت دیدی، اسی طرح اعلان کیا گیا کہ کسی غیر ملکی کی جان و مال کو خطرہ نہیں ہے اور وہ جب چاہیں ملک چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔

Watch Live Public News