پنجاب میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

پنجاب میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں گریجویشن تک تعلیم کو مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یہ اعلان پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر کیا گیا ہے۔ ان کے اقدام سے طلبہ وطالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سب چودھری پرویز الٰہی کے اس احسن اقدام کی ستائش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ہم نے میٹرک تک تعلیم کو فری کیا تھا، اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گریجوشین تک اسے مفت کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ طلبہ کیلئے سپورٹس کی سہولتوں اور خصوصی بچوں کے انسٹی ٹیوٹس یا ادروں کو دی جانے والی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا کیونکہ پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یوم آزادی کے موقع پر ملک کے امن اور سرحدوں پر اس کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔