ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ 2024جاری ،  پاکستانی یونیورسٹی نے میدان مار لیا

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ 2024جاری ،  پاکستانی یونیورسٹی نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک: ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے امپیکٹ رینکنگ 2024جاری کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی درجہ بندی کے معتبر ادارہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے سال 2024ء کی امپیکٹ رینکنگ جاری کر دی۔

ایس ڈی جی 4معیاری تعلیم میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو پاکستانی جامعات میں پہلا نمبر ہے جبکہ عالمی جامعات میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ اوپن یونیورسٹی نے پاکستان کی89جامعات میں پہلی پوزیشن حاصل کی  جبکہ 125ممالک کی 2175جامعات میں ساتویں پوزیشن لی۔

Watch Live Public News