بھارت سے آنے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر آمد

بھارت سے آنے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر آمد
کراچی ۔بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے کی کراچی ایرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی ، بعدازاں چارٹر طیارہ کراچی ایئرپورٹ سے 12 مسافروں کو لیکر روانہ ہو گیا. ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چارٹر طیارہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی ا ئیر پورٹ پہنچا تھا جبکہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن سے آنے والا چارٹر طیارہ کراچی ائیر پورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی روانہ ہوا. ذرائع کا کہنا ہے کہ چارٹر طیارہ گلوبل بمبارڈیئر G5 ہے، بھارت سے آنے والا چارٹر طیارے نے دوپہر 12:10 بجے کراچی ایرپورٹ پر لینڈ کیا تھا، 12 مسافروں میں دو غیر ملکی مسافر بھی شامل تھے. ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارت سے آنے والا طیارہ نہ تو بھارتی ہے اور نہ ہی خصوصی، چارٹرڈ طیارہ برطانیہ کے جرائر مارشل میں رجسٹرڈ ہے. طیارہ حیدرآباد دکن سے آیا اور 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہو گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔