اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت کی کابینہ کے متوقع وزراء کے نام سامنے آگئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی، شاہد آفریدی کے نام نگران کابینہ کیلئے زیر غور ہیں ، قاری صداقت علی، احمد چیمہ، مشتاق سکھیرا، محمد علی درانی کے نام بھی زیر غور ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جلیل عباس جیلانی، ابصار عالم، سلیم صافی اور حامد میر کے نام بھی متوقع وزراء میں شامل ہیں ۔حفیظ شیخ، گوہر اعجاز، ڈاکٹر شیعب سڈل، احسن بھون اور سرفراز بگٹی کے نام بھی زیرغور ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار چیمہ، شمشاد اختر، رضا باقر، اشتر اوصاف کے نام کی بھی تجویز سامنے آئیں ہیں جبکہ محسن جگنو، عائشہ رضا فاروق کے نام بھی نگران کابینہ کے لئے زیرغور ہیں۔اس کے علاوہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا اور ستارہ ایاز کے نام بھی زیر غور ہیں۔