صدر مملکت نے13 بلز دستخط کیے بغیر وزیر اعظم ہاؤس واپس بھجوادیے

صدر مملکت نے13 بلز دستخط کیے بغیر وزیر اعظم ہاؤس واپس بھجوادیے
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 13 بلز دستخط کیے بغیر نگران وزیراعظم کو واپس بھجوا دیے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل واپس بھیج دیا، یہ بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے،واپس کیے جانے والے بلوں میں صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کا بل، نیشل سکلز یونیورسٹی ترمیمی بل بھی شامل ہے، امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بلز، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی واپس بھیج دیا گیا۔ صدر مملکت نے پاکستان انسٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل بھی واپس بھیج دیا، نیوز پیپز اینڈ نیوز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن بل ، ہورائزن یونیورسٹی بل بھی واپس بھجوادیا،اس کے علاوہ صدر مملکت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل، وفاقی اردو یونیورسٹی ترمیمی بل ، این ایف سی انسٹیٹوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل بھی واپس بھجوادیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ان بلز پر دوبارہ غور کرے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔