پنجاب حکومت نے کمپنیوں کو تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند کردیا

پنجاب حکومت نے کمپنیوں کو تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند کردیا
کیپشن: پنجاب حکومت نے کمپنیوں کو تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند کردیا

ویب ڈیسک: پنجاب میں کام کررہے نجی اداروں کے ملازمین کیلئے بھی بری خبر آگئی۔ پنجاب حکومت نے کمپنیوں کو تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تمام کمپنیز  اپنے ملازمین کی تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرکے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروائیں گی۔ پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کروانے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کر دی۔ سیکرٹری ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مسعود مختار کی جانب سے پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کی درخواست کی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے 2021 کی ایک درخواست پر فنانس ایکٹ کے رول 7 کے سب سیکشن 2 کو ایکٹ کے سیکشن 3 کے سب سیکشن ایک کے خلاف قرار دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کمپنیز کو ملازمین کی تنخواہوں میں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا تھا۔

سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد اب کمپنی کا پرنسپل آفیسر پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرکے جمع کروائے گا۔

Watch Live Public News