9 مئی کے واقعات میں فیض حمید کا اہم کردار تھا، خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ 

9 مئی کے واقعات میں فیض حمید کا اہم کردار تھا، خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ 
کیپشن: Khawaja Asif
سورس: Google

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے مقامات کی شناخت اور نشاندہی میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا اہم کردار تھا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویومیں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سیاسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ فیض حمید کا سانحہ نو مئی میں ملوث ہونے کا واضح امکان ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک پیچھے سے سپورٹ نہ ہو 9مئی جیسا واقعہ نہیں کیا جا سکتا، 100 فیصد جنرل فیض کا نام بار بار آتا ہے ۔ ان کا دوران انٹرویو میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید نے چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کے دوران متعلقہ کوارٹرز کے ساتھ پوری کوشش کی کہ انہیں آرمی چیف کے عہدے سے نواز جائے ۔

وزیر دفاع کے مطابق اُس دوران جنرل فیض نے اپنے ماضی کے کردار کی وضاحتیں بھی دیں اور آنے والے وقت کی یقین دہانیاں بھی کرائیں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ فیض حمیدطاقت کی انتہا چاہتے تھے، جب انہیں آرمی چیف نہیں بنایا گیا تو ا نہوں نے تحریک انصاف کے ذہن کو استعمال کیا اور 9مئی کے دن فوجی اہداف کی نشاندہی بھی کی۔

Watch Live Public News