ارشد ندیم پرانعامات کی بارش، واپڈا لیسکو کا 10 لاکھ دینے کا اعلان

ارشد ندیم پرانعامات کی بارش، واپڈا لیسکو کا 10 لاکھ دینے کا اعلان
کیپشن: Arshad Nadeem
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کامیابی کے بعد ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری، ارشد ندیم کے یونٹ   واپڈا لیسکو نے ان کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او لیسکو شاہد حیدر،صدر لیسکو سپورٹس رمضان بٹ، سیکرٹری لیسکو سپورٹس الطاف قادر اور لیسکو سپورٹس افسران کی میٹنگ میں ارشد ندیم کو انعام دینے کا فیصلہ کیاگیا ،افسران نے ارشد ندیم کی طرف سے ہر فورم پر واپڈا لیسکو کانام لینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

لسیکو افسران نے ارشد ندیم کو 18 ویں گریڈ سے ترقی دینے کا معاملے کو کمیٹی میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، ارشد ندیم اس وقت لیسکو میں 18 ویں گریڈ میں مستقبل ملازم ہیں ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان، ذوالفقار بابر اور تن ساز زاہد خان بھی لیسکو میں مستقل ملازم ہیں،سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف، ہاکی سٹارز سہیل عباس اور وسیم احمد بھی لیسکو سپورٹس کا حصہ رہے ہیں۔

Watch Live Public News