کراچی میں 18 واں انٹرنیشنل بک فیئر ایکسپو سینٹر کا آغاز

کراچی میں 18 واں انٹرنیشنل بک فیئر ایکسپو سینٹر کا آغاز
کراچی میں 18 واں انٹرنیشنل بک فیئر ایکسپو سینٹر میں جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 18 واں انٹرنیشنل بک فیئر ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔ کتابوں کے بین القوامی میلے میں قارئین اور ادب سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔ ایکسپو سینٹر کے تین ہالوں میں 300 سے زائد اسٹال موجود ہیں ۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں اٹھارواں سالانہ بین الاقوامی کتب میلے میں علمی و ادبی ذوق کے حامل افراد کے ذوق کی تسکین کیلئے ملکی اور غیرملکی ناشرین کی مختلف موضوعات پر لاکھوں کتابیں پیش کی گئی ہیں ۔ ایکسپو سینٹر کے 3 ہالوں میں سترہ ممالک سے 40 سے زائد پبلشرز نے تین سو سے زائد اسٹالز سجائے گئے ہیں، کتب میلے میں کہیں فکشن تو کہیں سائنس، کہیں مزہبی، کہیں نصابی اور کہیں بچوں کی نظموں کی کتابیں موجود ہیں۔ کتب میلے میں آئے بچے بڑے سبھی خوش نظر آئے ، جن کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام منعقد ہونے چاہیے، نمائش میں آئے طلبہ نے کتب میلے کو کتابوں کا خزانہ قرار دیا ہے۔ اٹھارہویں عالمی کتب میلہ پیر تک علم کی روشنی بکھیرتا رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔