کراچی: گلستان جوہر میں 4 سالہ بچہ گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق

کراچی: گلستان جوہر میں 4 سالہ بچہ گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق
کیپشن: کراچی: گلستان جوہر میں 4 سالہ بچہ گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 4 سالہ بچہ گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 15 جون کو 4 سالہ بچے کی موت گاڑی میں دم گھٹنے سے ہوئی، پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تایا اور پھوپھی کو گرفتار کرلیا۔

پھوپھی اور تایا خلیق الزمان 15 جون کو اسکیم 33 جارہے تھے اور ساتھ میں ان کے 4 سالہ بھتیجا حسین بھی موجود تھا۔

والدہ کا کہنا ہے کہ جب وہ واپس آئے تو پھوپھی اور تایا کے تینوں بچے گھر آگئے لیکن میرا بیٹا واپس نہیں آیا، جب پوچھا تو کہا گیا کہ وہ نیچے کھیل رہا ہے۔

حسین کی والدہ کے مطابق جب تین گھنٹے کے بعد جیٹھ جم جانے لگا تو بیٹا گاڑی میں بند تھا جس کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔طبیعت نہ سنبھلنے پر اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

مقدمے کے متن کے مطابق بیٹے کو غفلت اور لاپرواہی سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، پھوپھی اور تایا کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے بھی ساتھ تھے ایسا لگا کہ حسین بھی گاڑی سے باہر آچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون نے جب گاڑی سے اپنے بچوں کو باہر نکالا تو حسین واضح طور پر نظر آرہا تھا اس کو کیوں نہیں نکالا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی دھوپ میں کھڑی رہی جس کی بناء پر بچہ اندر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا تھا،بچے کی والدہ نے سگے تایا اور پھوپھی کو موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بھی  انصاف دینے کا مطالبہ کیا تھا،بچے کی والدہ کی درخواست پر  قتل خطاء کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News