دیسی ارطغرل نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

دیسی ارطغرل نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

.ویب ڈیسک : کراچی کے ویسٹ زون میں ارتغل غازی کے پرستار نامعلوم مسلح گھڑ سوار کی انٹری۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی دوڑیں لگ گئں.

.تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ننگے پیر گھوڑے پر سوار مسلح شخص کراچی کے علاقوں مومن آباد، پیرآباد اور سائیٹ کی سڑکوں پر گھومتا رہا

جبکہ مبینہ طور پر مسلح شخص کی عام عوام اور پولیس سے بھی تلخ کلامی ہوئی۔ مسلح گھڑ سوار کا کہنا تھا وہ بنارس کا رہائشی اور خیر آباد سے آیا ہے۔ اور ارطغرل غازی کا مداح ہے ۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بگھی بان ہے، کیونکہ مسلح شخص مشتعل تھا جس کی وجہ سےپبلک میں فوری گرفتاری نہیں کی تاکہ عام عوام کو نقصان نہ پہنچے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مسلح شخص کو جلد گرفتا ر کر لیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔