رحیم یار خان (پبلک نیوز) شہر کے نجی کالج میں سجا رنگارنگ ثقافتی میلہ جس میں کشمیر سمیت ملکی ثقافت کو رو شناس کروایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے نجی کالج میں سجا دو روزہ رنگارنگ ثقافتی میلہ جس میں طالبات بھی خوب سج دھج کر آئیں خصوصی ملبوسات پہنے طلباء و طالبات نے کشمیر اور چاروں صوبوں کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا میلے میں سہیلیوں کے سنگ موج مستی اور ہلہ گلہ کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ نے سندھی سرائیکی پنجابی اور بلوچی گانوں پر روایتی رقص کرکے سماں باندھ دیا۔
خواتین اور بچوں نے بھی ثقافتی میلے میں خوب انجوائے کیا کسی نے ثقافتی ملبوسات پہنے تو کسی ماڈلز تیار کرکے استاذہ اور شائقین کے دل جیت لیے شرکا نے چٹ پٹے کھانوں پر بھی خوب ہاتھ صاف کئے گئے۔
شائقین اور اساتذہ نے ثقافتی میلے میں لگائے گئے ماڈل اور سٹالز میں گہری دلچسپی لی جس پر والدین اور اساتذہ خوش دکھائی انکا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں۔