رحیم یار خان کی مہوش حیات معذوری کو کیسے شکست دے رہی ہیں؟

رحیم یار خان کی مہوش حیات معذوری کو کیسے شکست دے رہی ہیں؟

رحیم یار خان (پبلک نیوز) رحیم یار خان کے نواحی گاؤں کی مہوش مصطفیٰ نے معذوری کو زندگی پر ہاوی نہیں ہونے دیا اور وکیشنل انسٹیوٹ سے سلائی کڑھائی سیکھ کر گاؤں کی باقی خواتین کو بھی باہمت بنایا۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں میں چھوٹی سی کریانہ کی دوکان اور گھر میں بنایا سہیلیوں کے لئے کشیدہ کاری کا گلستان چلنے پھرنے سے معذور یہ ہے گاؤں کی مہوش جو معذوری میں سہارا لینے کی بجائے سلائی کڑھائی سیکھ کر خود ماں باپ کا سہارا بنی اور سہیلیوں کو بھی یہ ہنر سکھا رہی ہے۔

مہوش کے پاس روزانہ 50 لڑکیاں سلائی کڑھائی کا ہنر سیکھنے آتی ہیں جس کا کوئی معاوضہ نہیں مہوش چاہتی ہے کہ گاؤں کی بیٹیاں خود مختار روزگار کما والدین کا سہارا بنیں۔

مہوش نے اپنی مدد آپ کے تحت سلائی سینٹر بنایا اور کریانہ کی دوکان چلا کر روزگار کما رہی ہے حکومت امداد کرے اور اچھا سلائی سینٹر بنا کر دیں۔حوصلے بلند ہوں تو پستہ قامت ہونا بلند عزائم میں روکاوٹ نہیں بن سکتا یہ ثابت کیا ہمت کی اعلیٰ مثال مہوش نے جو معذوری کے باوجود والدین کا سہارا بن کر مثال بن گئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔