پی ایس ایل 9:کوشش کروں گااسلام آباد یونائیٹڈ کیلئےجتنا ہوسکے اچھاکروں،عبید شاہ

پی ایس ایل 9:کوشش کروں گااسلام آباد یونائیٹڈ کیلئےجتنا ہوسکے اچھاکروں،عبید شاہ
کیپشن: پی ایس ایل 9:کوشش کروں گااسلام آباد یونائیٹڈ کیلئےجتنا ہوسکے اچھاکروں،عبید شاہ

ویب ڈیسک:(شکیل خان) کونسے بیٹرز کا شکار کرنا ہے اور بولنگ کے ذریعے کونسا اعزاز حاصل کرنا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر عبید شاہ نے پی ایس ایل 9 کیلئے اپنے اہداف سیٹ کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریکٹس کے پہلے روز سیشن میں حصہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عبید شاہ نے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل 9 کیلئے اپنے اہداف سیٹ کرلیے ہیں کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کا لیڈنگ وکٹ ٹیکر بنوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام بیٹرز اچھے ہیں، بابر اعظم سمیت سب کو آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔

 اپنے پسندیدہ بولر سے متعلق بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا پسندیدہ بولر میرا بھائی نسیم شاہ ہے اور ان سے ہی سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، تینوں بھائی باؤلنگ کو انجوائے کرتے ہیں، خواہش کہ تینوں بھائی ملک کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی فارمیٹ میں موقع ملا تو تیار ہوں، قومی ٹیم میں آنے کیلئے محنت کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کرکے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بنوں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے بھائی نسیم شاہ کے ساتھ بولنگ کی ہے جسے کافی انجوائے کیا، پریکٹس سیشن میں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

عبید شاہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی کنڈیشن کے بعد یہاں آکر کھیل رہا ہوں، نسیم شاہ نے کنڈیشن کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بولنگ کے بارے میں بتایا ہے جس سے کافی فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 19 کی جانب سے پہلی بار ورلڈ کپ کھیلا، خوشی ہے کہ وہاں بہترین پرفارمنس رہی، کوشش کروں گا اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے جتنا ہو سکے اچھا کروں۔

عبید شاہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ گیند نئی ہو یا پرانی لیکن جہاں ٹیم کو جیسی ضرورت ہو، ویسی بولنگ پر فوکس رکھوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ماحول ایسا ہے کہ کوئی پریشر نہیں لے رہا، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، کوچز اور نسیم شاہ نے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔