ویب ڈیسک: چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف نے ہاتھ کر دیا، اس کو پھنسا کر بلایا اور ذلیل کروا دیا۔ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر لاڈلوں کو ڈاکا نہیں مارنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نے ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس الیکشن کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ عوام نے ان لاڈلوں کو بری طرح مسترد کر دیا۔ نوازشریف کا رہا سہا بھرم بھی خاک میں مل گیا۔ اب یہ عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ آئے تھے لاڈلہ بننے۔ شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نےبھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہو گی۔ بات چیت میں کوئی ہرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔ یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں۔ ان کو اب عمران خان کی صلاحیت کا پتا چلا ہے۔ پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا، نہ الیکشن کیمپین کرنے دی گئی، نہ پولنگ ایجنٹ بیٹھنے دئیے گئے، ان سب اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کا عمران خان سے اظہار محبت قابل تحسین ہے، چھاپے اور گرفتاریوں سے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا،پھر بھی عوام نے عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگایا، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلیوں کی نئی مثالیں قائم کی گئیں، ہمارے امیدوار واضح اکثریت سے جیت رہے تھے لیکن رات کے اندھیرے میں ڈاکا مارکر نتائج بدل دئیے گئے،عوامی مینڈیٹ سے خالی کمزور ترین حکومت سے ملکی مسائل مزید بڑھیں گے،جمہوریت کی بحالی اور معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہو گا۔
نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف نے ہاتھ کر دیا، اس کو پھنسا کر بلایا اور ذلیل کروا دیا۔ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر لاڈلوں کو ڈاکا نہیں مارنے دیں گے۔ اس الیکشن کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ عوام نے ان لاڈلوں کو بری طرح مسترد کر دیا۔ نوازشریف کا رہا سہا بھرم بھی خاک میں مل گیا۔ اب یہ عوام سے…
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 14, 2024