عمرایوب پاکستان تحریک انصاف کے  وزیراعظم ، اسد قیصر کو سیاسی اتحاد کا ٹاسک مل گیا

OMAR AYUB KHAN
کیپشن: OMAR AYUB KHAN
سورس: google

 ویب ڈیسک : عمران خان بانی  پاکستان تحریک انصاف نے عمرایوب کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کر دیا جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک دیا  ہے ۔

سابق سپیکر  قومی اسمبلی اسد قیصر  نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کے لیے مجھے مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہمارا ہی ہو گا ۔

 انہوں نے کہا کہ  موجودہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین الیکشن تھا ۔ بچہ بچہ جانتا ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی اس الیکشن کو کوئی  ماننے کے لئے تیار نہیں ۔ اس کے  خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے ۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے  انہیں اتحاد کا ٹاسک دیا ہے۔ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا عمران خان  آج شام تک احتجاج کی تاریخ دیں گے جبکہ  دیگر سیاسی جماعتوں سے   اسد قیصر خود مشاورت  کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ’احتجاج کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے، ان میں مولانا فضل الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی بھی کی قیادت بھی شامل ہیں۔‘
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ’ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور عوام میں بھی جائیں گے۔ ایک دو روز میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اس کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے۔  ’فارم 45 کے بعد فارم 47 میں نتائج بدلے گئے۔‘
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کی اجازت سے عمران خان سے ملاقات کی۔
اسد قیصر نے کہا کہ ’اس قسم کا الیکشن کبھی کسی نے دیکھا ہے کہ ہمیں مہم نہیں چلانے دی گئی۔ ہمارے امیدواروں اور ووٹرز کو جیلوں میں ڈالا گیا۔چیف جسٹس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ملک میں آئین و قانون پر عمل کرایا جائے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان میں الیکشن کے حوالے سے مزید بات کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ عمران خان نے پیغام دیا کہ امریکہ نے ہمیشہ آمروں اور کرپٹ لوگوں کی سرپرستی کی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ’امریکہ پوری دنیا میں جمہوریت کا راگ الاپتا ہے اُن کو ذمہ داری یاد دلا رہے ہیں۔‘
 

دریں اثنا بیرسٹر سیف نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی چئیرمین عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو کے پی میں سپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے ۔

Watch Live Public News