انڈونیشیا  صدارتی انتخاب، ابو سوبیانتو کو    وزیردفاع پرواضح برتری حاصل ہوگئی

انڈونیشیا  صدارتی انتخاب، ابو سوبیانتو کو    وزیردفاع پرواضح برتری حاصل ہوگئی

(ویب ڈیسک )   انڈونیشیا کےصدارتی انتخاب کے سب سے بڑے مد مقابل، وزیر دفاع ، پرابو سوبیانتو کو صدارتی انتخاب میں واضح برتری حاصل ہوگئی ۔

ہزاروں لوگوں نے اس وقت خوشی کا اظہار کیا جب پرابو نے کھیل کے ایک مقامی میدان میں اپنے حامیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے غیر سرکاری نتائج کو انڈونیشیا کے تمام لوگوں کی فتح قرار دیا اور انڈونیشیا کے بہترین لوگوں پر مشتمل ایک حکومت تشکیل دینے کا عہد کیا۔

پولنگ ختم ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد آزاد پولسٹرز کے ایک سیٹ کی جانب سے جاری کی گئی غیر سرکاری گنتی سے ظاہر ہوا کہ پرابو نے لگ بھگ 60 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے ۔

جکارتہ کے سابق گورنر، انیس بیسوادان نے 20 فیصد سے ذرا ہی زیادہ ووٹ حاصل کیے جب کہ ایک اور سابق صوبائی گورنر گانجر پرانو ان سے بہت کم ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر تھے۔اگر سرکاری نتائج سے یہ ظاہر ہوا کہ پرابو سوبیانتو نے کل ووٹوں میں سے 50 فیصد سے زیادہ اور انڈونیشیا کے نصف صوبوں میں کم از کم 20 فیصد ووٹ حاصل کر لئے تو وہ جون میں ووٹنگ کے ایک دوسرے مرحلے سے بچ جائیں گے اور صدارت کو قطعی طور پر جیت لیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے انتخاب کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ، یہ ووٹنگ انڈونیشیا کے لوگوں کی جمہوری عمل اور انتخابی اداروں سے وابستگی کے عزم کی پائداری اور مضبوطی کا ایک ثبوت تھی۔ انہوں نے کہا، ہم جنرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے سرکاری اعلان کے منتظر ہیں۔

Watch Live Public News