پبلک نیوز(محمد شکیل خان) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 9 کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو منعقد ہوگی ۔ افتتاحی تقریب شام 06:30 بجے شروع ہو گی جبکہ شائقین کرکٹ کا داخلہ 03:30 بجے شروع ہو گا۔
افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے۔اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں آتش باری اور لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔